عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سپیشل تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) اونتی پورہ نے ہفتے کے روز اونتی پورہ کے وپلاون علاقے میں چھاپہ مار کر قابل اعتراض مواد ضبط کیا ہے۔یہ چھاپہ ایف آئی آر نمبر 1/2023 آف جی آر پی اونتی کے سلسلے میں مارے گئے۔ایس آئی یو کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرر عناصر کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے ایس آئی یو اونتی پورہ نے وپلاون اونتی پورہ میں چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ ایف آئی آر نمبر 1/2023 آف جی آر پی اونتی کے سلسلے میں مارا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ چھاپہ شیخ سیار النثار ولد نثار احمد شیخ ساکن وپلاون اونتی پورہ نامی ملزم کے گھر پر مارا گیا جس دوران معیاری آپریشن طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کیا گیا۔بیان کے مطابق تلاشی کے دوران بینک پاس بک، جہاد سے متعلق اسلامی کتابیں اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ کہ یہ چھاپے ملزم کے دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے میں مزید شواہد جمع کرنے پر مارا گیا۔ ادھر ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) جموں نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران دہلی سے منشیات کی دہشت گردی میں مبینہ طور پر ملوث ایک سرکردہ منشیات سمگلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک عہدیدار نے کہا’’30 مئی، 2023 کو، چار ساتھیوں کی طرف سے ایک نارکو ٹیرر ماڈیول میں پونچھ میں سرحدی باڑ کے پار بھارت میں منشیات اور دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمین کو سکھ ایل آئی نے روکا اور اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور ہیروئن کے ساتھ پکڑا گیا‘‘۔انہوںنے کہا’’جیسے ہی تفتیش شروع ہوئی، یہ انکشاف ہوا کہ چار افراد کے گروپ (جن میں سے ایک موقع سے فرار ہو گیا تھا) کی نگرانی کلیدی ملزم محمد جاوید کر رہے تھے جو بھی مفرور تھا‘‘۔اس کے مطابق، تکنیکی نگرانی اور انسانی انٹیلی جنس اس شخص پر رکھی گئی، اور یہ پتہ چلا کہ محمد جاوید دہلی میں چھپا ہوا ہے، جہاں انسپکٹر لکھویر کی قیادت میں ایس آئی اے کی ایک ٹیم روانہ کی گئی اور مفرور کو گرفتار کر لیا گیا۔عہدیدار نے کہا کہ’’6جولائی2023کو پولیس اسٹیشن پونچھ کے تحت 2023 کی ایک ایف آئی آر زیر نمبر69 ایس آئی اے جموں کو تفتیش کے لیے منتقل کی گئی تھی‘‘۔دریں اثنا، اس نارکو ٹیرر سنڈیکیٹ کے کراس بارڈر آپریشن کے پہلوؤں کی تحقیقات جس میں سرحد پار سے اسلحے، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کی اسمگلنگ کا پتہ چلا ہے، ایس آئی اے جموں میں جاری ہے، اسی طرح مختصر مدت میں غیر متناسب دولت جمع کرنے کے پہلوؤں کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جیسا کہ سی آئی اے جموں میں دیکھا گیا۔ فوری کیس کی تفتیش کی جا رہی تھی۔