عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے اونتی پورہ اور بارہمولہ میں 2منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔اونتی پورہ میںپولیس ٹیم نے چرالی گنڈ علاقے میں قائم ایک چوکی پر ایک مشکوک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران افسران اس کے قبضے سے 4.40گرام برائون شوگر جیسا مادہ برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مذکورہ شہری کی شناخت فیضان فاروق علی ساکن کدلہ بل نور پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ادھربارہمولہ میں ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ شیری کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ایس ٹی سی شیری میں قائم ایک چوکی پر ایک مشکوک خاتون کو روکا۔ دوران چیکنگ مذکورہ خاتون سے 153گرام چرس برآمد ہوا اورخاتون کی شناخت روزیہ بیگم زوجہ شبیر احمد شیخ ساکن فتح گڑھ کے نام سے ہوئی ہے۔