سرینگر// سرینگرمیں پولیس نے صورہ کے لاپتہ ہوئے لڑکے کو کچھ ہی گھنٹوں کے اندر اند رباز یاب کر کے اسے والدین کے حوالے کیا۔پولیس کے مطابق فیاض احمد زرگر ولد محمد سکندر زرگر ساکن حمزہ کالونی اونتہ بھون نے تھانہ پولیس صورہ میں اپنے بیٹے احسان فیاض زرگر جس کی عمر 16 سال جوکہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے ،کی لاپتہ کے بارے میں اطلا ع دی ۔ انہوں نے بتایا اُس کا بیٹا گھر سے اپنے ایک دوست ساکن بُلباغ ملنے کیلئے گیا تھا ۔ مگر نہ وہ وہاں گیا نہ گھر واپس آیا۔ پولیس نے اطلاع موصول ہوتے ہی اس سلسلے میں کیس درج کرکے اس سلسلے میں ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے لاپتہ لڑکے کی تلاش شروع کی ۔پولیس کی کاروائی لاپتہ لڑکے کو7گھنٹوں کے اندر اندر سمبل سے باز یاب کرکے تھانہ پولیس صورہ پہنچایا گیا ۔ تمام تر ضروری لوازمات کے بعد لڑکے والدین کے حوالے کیاگیا۔