سرینگر//تحریک المجاہدین نے کہا ہے کہ اُن کی تنظیم سے وابستہ عسکریت پسندوں نے اونتہ بھون سرینگر اور نواحی علاقوں میں فورسز کا آپریشن اور کریک ڈائون ناکام بنایا۔موصولہ بیان کے مطابق جنگجو فورسز پر ٹوٹ پڑے اور کئی اہلکاروں کو ہلاک یازخمی کرتے ہوئے علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ بیان میں تحریک المجاہدین نے یہ آپریشن ناکام بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے کمانڈر خالد دائود اپنے ساتھیوں سمیت فورسز کے مشترکہ آپریشن کی زد میں آ گئے تا ہم وہ علاقے سے نکلنے میں کامیابی ہوگئے۔
بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان