Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

اولڈ برزلہ اور ملرو شالہ ٹینگ میں شبانہ ’آپریشن توڑ پھوڑ‘،درجنوں مکانوں کا حلیہ بگاڑ دیا گیا، مال اسباب اور درودیوار تباہ، پولیس کی تردید

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 24, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE

سرینگر//شہر کے برزلہ اور مضافاتی علاقے ملرو شالہ ٹینگ میں فورسز اور پولیس نے شبانہ کریک ڈائون کے دوران  نہ صرف 20افراد کی گرفتاری عمل میں لائی بلکہ انتہا درجے کی توڑ پھوڑ کے تمام ریکارڈ مات کردئے۔رہائشی مکانوں کی اس انداز سے اندھا دھند توڑ پھوڑ کی گئی کہ کوئی بھی مکان رہائش اختیار کرنے کے قابل نہیں رہا ہے۔مکانوں کے درودیوار کو تباہ ہی نہیں کیا گیا بلکہ مکانوں میں موجود ہر قسم کا سامان، الیکٹرانک اشیاء حتی کہ بچوں کی کتابیں تک تباہ کی گئیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب3بجے کے قریب تقریباً30 گاڑیوں میں سوار ہو کربرزلہ پہنچے اور پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران علاقے میں مبینہ طور پر مطلوب نوجوانوں کی تلاش شروع کی گئی اور کئی مکانوں پر چھاپے ڈالے گئے ۔ انہوں نے فورسز اور پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں اور ان کے والدین کو گھروں سے باہر گھسیٹا گیا اور پھر 90 کی دہائی کے طرز پر شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران فورسز نے کئی مکانوں کی توڑ پھوڑ کی۔ برزلہ کی ایک خاتون شہری نے کہا کہ میرے گھر میں آئندہ ماہ شادی ہونے والی تھی اور اس دوران فورسز نے زیورات اڑانے کے علاوہ اس سامان کو بھی تہس نہس کیا جس کو شادی کیلئے انہوں نے تنکا تنکا کرکے جوڑا تھا ۔ خاتون نے سوالیہ انداز میں بتایا کہ اس کا خاوند مزدوری کے پیشے سے وابستہ ہے اور اب وہ شادی کیلئے کس طرح سامان جمع کریں گے کیونکہ چھاپے کے دوران اس کے شوہر محمد عباس زرگر اور بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے پولیس اور فورسز پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے کی اشیاء اور الیکٹرانک ساز وسامان ،ٹی وی سیٹ،فرج،واشنگ مشین،موبائل فون،لیپ ٹاپ اور دیگر چیزوں کو تباہ کیا گیا جبکہ خواتین کے ساتھ بھی ہتک آمیز سلوک کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اور پولیس کی اس کارروائی کو دیکھ کر نوجوان مشتعل ہوکر احتجاج نہیں کریں گے تو کیا کریں گے ۔اس دورانفیاض احمد ڈار،محمد امین شیخ،سابق بنک منیجر محمد شفیع ڈار،غلام رسول وانی،غلام محمد گنائی،منظور احمد گنائی محمد عباس زرگر اور غلام محمد میر کے گھروں میں انتہائی سطح پر توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اور پولیس نے بزرگ شہریوں کو بھی نہیں بخشا اور ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جبکہ وہ مبینہ طور پر سنگبازی اور ہند مخالف احتجاجی مظاہروں میں مطلوب نوجوانوں کو تلاش کر رہے تھے تاہم اگرچہ وہ گھر پر موجود نہیں تھے مگر ان کے والدین کو گرفتار کیا گیا ۔گرفتار شدگان میں باپ بیٹا محمد عباس اور انکے بیٹے کے علاوہ محمد عامر،محمد مشہود،محمد شفیع،محمد ایوب ڈار،گلزار احمد اور ایک مہمان سمیت غلام محمد میر اور عبدالغفار شامل ہے۔ گرفتار شدگان میں12سالہ کمسن نوجوان محمد ارشاد شیخ بھی شامل ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ روز گرفتار ہوئے نوجوان خالد کی ہمشیرہ اور والدہ کو بھی لہو لہان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فورسز اور پولیس نے کلہاڑیاں اور آہنی اوزار اپنے ساتھ لائے تھے اور اس دوران ان اوزاروں سے زبردست توڑ پھوڑ کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق شہر کے اس علاقے میں 90 کی یاد ایک مرتبہ پھر اس وقت پیش آئی جب لوگوں کو مقامی مسجد میں نماز فجر ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور موذن کو جامع مسجد کے باہر ہی روکا گیا ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں یہ کہا گیا کہ نماز فجر مسجد میں ادا نہیں ہوگی جبکہ یہ منظر انہوں نے 1990 کی دہائی میں بھی نہیں دیکھا تھا ۔ اولڈ برزلہ کے لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ3ماہ سے یہ علاقہ بالکل محصورہے اور دونوں داخلی راستوں پر خار دار تار سے علاقے کو بند کیا گیا جبکہ اس مدت میں درجنوں گاڑیوں کے علاوہ100مکانات کی توڑ پھوڑ کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ3ماہ کے دوران200سے زائد نوجوان اس علاقے میں زخمی ہوئے جس میں کچھ ہی لوگوں نے اسپتالوں میں علاج کرایا۔ ادھر شہر کے مضافاتی علاقہ ملورہ ایچ ایم ٹی میں بھی اسی طرز کے شبانہ کریک ڈائون کے دوران7نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے دوران شب علاقے میں کئی مکانوں پر چھاپے مارے جبکہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران مکانوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی سب کو رات کے قریب ایک بجکر30منٹ پر اچانک ٹیرگیس گولوں کی آواز سنائی دی جس کی وجہ سے نیند میں محو پورا علاقہ چونک گیا اور علاقے میں زبردست تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ وقت تک پھر سکوت جاری رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ حنفیہ جامع مسجد جہاں سے علاقے میں داخل ہونے کا راستہ ہے وہاں پر پہلے ٹیرگیس کے گولے داغے گئے ۔  فورسز اور پولیس اہلکار علاقے میں ٹیرگیس شلنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے جو قریب2 گھنٹے تک جاری رہا  اور اس دوران7نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔  مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران ایک ہی گھر کے3افراد جن میں فاروق احمد بٹ اور محمد عارف بٹ کے علاوہ ان کے چاچا عبدالحمید بٹ،عرفان احمد کھانڈے،عرفان احمد لون کے علاوہ نذیر احمد شیخ کو انکے بیٹے اور مشتاق احمد کھانڈے کو انکے بھائی کے بدلے گرفتار کیا گیا۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے علاقے میں داخل ہوتے ہی بجلی کے کھمبوں پر لگے بلبوں کو بھی اڑا دیا اور پورے علاقے میں گھپ اندھیر کیا اور اس دوران سینکڑوں ٹیر گیس کے شل بھی داغے جس کی وجہ سے علاقہ جنگ کے میدان میں تبدیل ہوا تاہم اس کے باوجود بھی لوگوں نے مزاحمت کی۔اس دوران بار ایسو سی ایشن کی ایک ٹیم نے بھی علاقے کا دورہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے برزلہ میں نجی جائیداد کو نقصان پہنچانے اور خواتین کو ہراساں کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے کچھ شرپسندوںکی گرفتاری کیلئے پولیس علاقے میں داخل ہوئی تاکہ انہیں گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کچھ مقامی لوگوں نے افراتفری کا ماحول پیدا کیا تاہم اس کے دوران کچھ فتنہ پردازوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ بیان کے مطابق ضلع پولیس اتھارٹی سرینگر نے اس سلسلے میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے یا رہائشی مکانوں کی توڑ پھوڑ کو مسترد کیا ہے۔  

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خیبر کشمیر سپر لیگ :2025 فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری
سپورٹس
کیپیکس پلان | محکمہ کھیل کے ترقیاتی اقدامات کا جائزہ
سپورٹس
پونچھ میں پاکستانی شیل تباہ
پیر پنچال
ادھم پور میں منشیات فروش کے 4کروڑ روپے کے اثاثے منجمد | امسال ضلع میں ابتک50منشیات فروش گرفتار ،40کیس رجسٹر
جموں

Related

صفحہ اول

ملی ٹینسی سے پاک جموں و کشمیر ہدف ایل جی کی زیر صدارت یونیفائیڈ ہیڈکوارٹرسمیٹنگ

May 20, 2025
صفحہ اول

سند طاس آبی معاہدہ کی معطلی تلبل نیوی گیشن پروجیکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی تیاریاں شروع

May 20, 2025
صفحہ اول

پنجاب سرحدکے 3مقامات ۔22روز بعد بیٹنگ ریٹریٹ شروع، مصافحہ بدستور معطل

May 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

وزیر اعظم مودی نے سیاحت کے شعبے کا جائزہ لینے اور فروغ دینے کیلئے اہم میٹنگ کی صدارت کی

May 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?