عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی//اولڈ برج میوچوئل فنڈ نے اپناپہلا این ایف او (نیو فنڈ آفر) جمعہ کو لانچ کر دیا۔ اولڈ برج کیپٹل مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام اولڈ برج میوچوئل فنڈ کے ساتھ ہی ہندوستانی میوچوئل فنڈ انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔ متذکرہ اوپن اینڈ ایکویٹی اسکیم کا مقصد سرمایہ کاروں کو احتیاط سے منتخب کمپنیوں کی ترقی کی صلاحیت میں حصہ لینے کا ایک منفرد موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ این ایف او17 سے 19جنوری2024 تک سبسکرپشن کیلئے کھلا ہے۔ سرمایہ کار کم از کم ایس آئی پی کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔ اس میں سرمایہ کار 2500 روپے سے بھی شروعات کرسکتے ہیں۔ فنڈ کا بنیادی مقصد مختلف مارکیٹ کیپٹلائزیشنز (یعنی مڈ کیپ، اسمال کیپ، لارج کیپ) میں زیادہ سے زیادہ30 اسٹاکس میں حکمت عملی کے ساتھ سرمایہ کاری کرکے منافع حاصل کرنا ہے۔