سرینگر//اولڈ نشاط میں آگ کے واقعہ میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ کی واردات میں اولڈ نشاط سرینگر میں عبدالعزیز جو ولد عبدلاحد کے رہائشی مکان میں آگ نمودارہوئی جس کے نتیجے میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔ اس حادثے میں کوئی ہلکا یا زخمی نہیںہوا ،البتہ فائیراینڈ ایمرجنسی سروس اور پولیس اہلکاروںنے آگ پر قابو پایا۔