Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

اولاد کی صحیح تعلیم وتربیت ۔۔۔۔ اہم فریضہ ناگزیر ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 2, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 اولاد خداوند قدوس کی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو کہ والدین کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک اوردل کا سکون ہوتی ہے، حصول اولاد کے لئے والدین ہزاروں منتیں اور دعائیں کر تے ہیں ۔خود حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بارگاہ ایزدی میں دعا کی تھی ’ ’الہی مجھے نیک اولاد عطا فرما ‘‘(سورہ الصفت100)معلوم ہوا کہ اولاد قدرت کا انمول تحفہ اور عظیم نعمت ہے اور کوئی بھی نعمت عیش و عشرت کا سامان نہیں بلکہ ایک امانت ہوتی ہے اور امانت ایک ذمہ داری ہوتی ہے، خالق ومالک کی طرف سے دئے گئے حکم کے خلاف تصرف کرنے والا امانت میں خیانت کا مرتکب کہلاتا ہے، لہٰذا اولاد جیسی نعمت عظمیٰ کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ۔اسی مناسبت سےاسلامی اصول و ضوابط کے تحت اس کی تعلیم وتربیت کا بہترین انتظام کیا جائے۔ اسلام میں اولاد کی تعلیم وتربیت کے جو اصول بیان کئے گئے ہیں ان پر عمل پیرا ہو کر والدین خود کو اور اپنی اولاد کو دنیا کے شر وفساد اور جہنم کے شعلوں سے بچا سکتے ہیں اور دنیا و آخرت میں عزت و توقیر کا سامان فراہم کرسکتے ہیں۔اللہ کا ارشاد ہے : اے ایمان والو ! تم خود کو اور اپنے اہل وعیال کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہے‘‘ (سورۂ تحریم:06) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی بھی باپ اپنی اولاد کو اس سے بہتر انعام نہیں دے سکتا کہ وہ اسے اچھی تعلیم دے (ترمذی شریف) حدیث میں آیا ہے کہ جب انسان کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس کے عمل ختم ہو جاتے ہیں لیکن تین عمل ایسے ہیں کہ جن کا اجر وثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے  1-صدقہ جاریہ 2- ایسا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں 3- نیک اولاد۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بچے سات سال کے ہوجائیں تو ان کو نماز کا حکم دو، دس سال کی عمرمیں نماز میں غفلت و کوتاہی پر مناسب سزا دو۔ٰذا بچوں کو ضروری مسائل سکھائیں،زہد وتقویٰ ،امانت ودیانت،صدق ورع ،حیاوپاک دامنی کے فضائل بتائیں۔ جھوٹ ،غیبت ،حسد،کینہ،بغض وعداوت،نفرت،تکبر،حرص وطمع کی خرابیاں بتائیں۔لیکن آج ہم دنیا کی فکر میں مبتلا ہوکر انا ہم ذمہ داریوں سے غفلت برتتے ہیں۔بعض حضرات کہتے ہیں کہ ہم نے تو بہت کوشش کی لیکن ہماری باتوں اور نصیحتوں کا کوئی اثر ہی نہیں ہوتا۔ یہ کچھ سمجھ میںآنے والی بات نہیں ۔اگر اولاد جسمانی طور پر بیمار ہوجائے تو ذراسوچئے کہ والدین کے دل میں کتنی تڑپ اور تکلیف ہوگی ،اولاد کی صحت یابی کے لئے کن کن مشکل مراحل سے گزریں گے،یہی تڑپ واضطراب،دل سوزی اور بےچینی اگر اولاد کی تعلیم و تربیت میں دکھائی جائے تو بہت ممکن ہے کہ انشاءاللہ اولاد صالح و فرمانبردار بنے گی،مخلص ، دیندار اور قوم کی خدمت گزار ؓثابت ہو گی اور والدین کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون ثابت ہوگی۔
 رابطہ :فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?