کشتواڑ//اوقاف اسلامیہ کشتواڑ کی طرف سے زمین مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ کشتواڑ ڈاکٹر طارق تمکین نے مولانا فاروق حسین کچلو امام مسجد شریف جامعہ کشتواڑ،ایاز حسین دیو،غلام رسول بٹ ممبر شوریٰ کمیٹی کشتواڑ اور اوقاف اسلامیہ کے دیگرعملے و میونسپلٹی کے افسران کے ہمراہ پولیس تھانہ کشتواڑ کے قریب واقع تقریباًایک کنال نو مرلہ کے قریب واقع وقف زمین محمد اقبال بٹ ولد احداللہ بٹ ساکن حال مالیپتھ کشتواڑ کے قبضہ سے آزاد کرا لی اور اپنے قبضہ میں لے لی ۔اس موقعہ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ نے لوگوں کی طرف سے محکمہ کو زمین رضاکارانہ طور سے حوالے کرنے کی تعریف اور اس ہدیے کو سراہا۔