مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//اوسن کارہامہ میں ایک مقامی مسجد شریف میں جاری کام کے دوران ایک21سالہ پلمبرشاکر احمد گنائی ولد گلزار احمد گنائی ساکن ملہ پورہ کنزر نامی نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔ جونہی اس کی لاش آبائی گھر پہنچائی گی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔موصوف کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور بعداذاں سپردلحد کیاگیا ۔موصوف کی حادثاتی موت پر ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ، اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر،پی ڈی پی کے شبیر احمد میر، سابق ممبر اسمبلی گلمرگ محمد عباس وانی، کانگریس کے منشی مختار اورسیول سوسائٹی کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی ۔