Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

اور طلاق کو طلاق ملی!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 2, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
صاحب   یہ نسخہ شادی شدہ ہی لوگوں کے لیے کیا یہ تو پولیو ڈراپ جیسا ہے جسے ہر مرد وزن بچے کو پینا پلانا چاہیے تاکہ رشتے لُولے لنگڑے نہ ہونے پائیں۔شیخ راغب نے اپنی بیوی نجیہ کو طلاق دے دی، طلاق کے بعد انہوں نے بیوی سے کہا : تم اپنے گھر چلی جاؤ۔
بیوی بولی : میں ہرگز گھر نہیں جاؤں گی، اب اس گھر سے میری لاش ہی نکلے گی۔
شیخ راغب بولے: میں تمہیں طلاق دے چکا ہوں، اب مجھے تمہاری حاجت نہیں، چلی جاؤ میرے گھر سے
بیوی بولی : میں نہیں جاؤں گی، آپ مجھے گھر سے نہیں نکال سکتے جب تک میں عدت پوری نہ کر لوں، تب تک میرا خرچ بھی آپ کے ذمے ہے۔
شیخ راغب بولے : یہ تو ڈھٹائی ہے، جسارت ہے، بے شرمی ہے۔
بیوی بولی : آپ اللہ سے زیادہ ادب سکھانے والے تو نہیں ہے، کیا آپ نے اللہ کا یہ فرمان نہیں پڑھا:
اے نبی! ( اپنی امت سے کہیں کہ ) جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دینا چاہو تو ان کی عدت ( کے دنوں کے آغاز ) میں انہیں طلاق دو اور عدت کا حساب رکھو ، اور اللہ سے جو تمہارا پروردگار ہے ڈرتے رہو نہ تم انہیں ان کے گھر سے نکالو اور نہ وہ ( خود ) نکلیں ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ کھلی برائی کر بیٹھیں یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں جو شخص اللہ کی حدوں سے آگے بڑھ جائے اس نے یقیناً اپنے اوپر ظلم کیا تم نہیں جانتے شاید اس کے بعد اللہ تعالٰی کوئی نئی بات پیدا کردے ۔ (الطلاق :11)
شیخ راغب نے غصے میں اپنا کپڑا جھاڑا اور یہ بڑبڑاتے ہوئے گھر سے نکل گئے : اللہ کی قسم! اس عورت نے تو عاجز کر کے رکھا ہے.
بیوی بس مسکرا کر رہ گئی، کچھ بولی نہیں، اپنا حوصلہ مضبوط رکھا۔اب جان بوجھ کر بیوی نے روزانہ کا یہ معمول بنا لیا کہ کمرے میں روم فریشنر سے اسپرے کرتی، آخر میں خود بھی سجتی سنورتی، خوشبو لگاتی اور گھر کے اندر شیخ راغب کے آنے جانے کے راستے میں بیٹھ جاتی ۔شیخ صاحب پانچ دن سے زیادہ صبر نہ کر سکے اور پھر انہوں نے زبان سے نہیں بلکہ عملی طور پر بیوی سے رجوع کر لیا۔ایک دن بیوی نے ناشتہ بنانے میں کچھ تاخیر کر دی، شیخ راغب نے غصے میں کہا : یہ تمہاری طرف سے میرے حق میں کوتاہی ہے،یہ ایک مومن عورت کا سلوک نہیں ہے۔
بیوی بولی : اپنے مومن بھائی کے کام کو ستر مرتبہ بھلائی پر محمول کرنا چاہیے. نیک گمان رکھنا انسان کی بہترین صفات میں سے ایک ہے، جو شخص لوگوں کے ساتھ اچھا گمان رکھتا ہے وہ ان کی محبت حاصل کرتا ہے۔
شیخ راغب بولے : یہ سب کہہ دینے سے تمہارا جرم کم نہیں ہو جائے گا، کیا تم یہ چاہتی ہو کہ میں بغیر ناشتہ کیے گھر سے چلا جاؤں؟
بیوی بولی :حقیقی مومن کی ایک صفت یہ بھی ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی قسمت میں جو لکھا ہے اس پر قناعت کرے اگرچہ تھوڑا ہی ہو۔رسول صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں :  وہ شخص کامیاب ہو گیا جو اسلام لایا، اسے اس کی ضرورت کے بقدر روزی دی گئی اور اللہ نے اسے جو کچھ دیا اس پر قناعت کی بھی توفیق دی۔
شیخ راغب بولے : اب تو میں ہرگز کچھ نہیں کھاؤں گا
بیوی بولی : افسوس آپ نے ان باتوں سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا
شیخ راغب نے بیوی کی بات پر دھیان بھی نہیں دیا اور غصے میں گھر سے نکل گئےگھر لوٹنے کے بعد بھی انہوں نے بیوی سے کوئی بات چیت نہیں کی۔رات میں انہوں نے بیوی کو بستر پر تنہا چھوڑ دیا اور خود بستر کے نیچے سوتے رہے۔شیخ صاحب کا یہی حال رہا یہاں تک کہ دس دن اور دس راتیں گزر گئیں۔دن میں بیوی کھانا وغیرہ تیار کرتی اور سارے کام معمول کے مطابق کرتی ۔رات میں بیوی اپنے اوپری لباس اتار دیتی، میک اَپ کرتی، خوشبو لگاتی اور بستر پر لیٹ جاتی۔جان بوجھ کر شوہر سے کوئی بات چیت نہ کرتی ۔گیارہویں رات پہلے تو شیخ راغب معمول کے مطابق بستر کے نیچے لیٹ گئے لیکن پھر تھوڑی ہی دیر میں بستر پر آ گئے۔بیوی ہنسنے لگی اور بولی: آپ کیوں آئے ہیں؟
شیخ بولے: میں پلٹ کر واپس آ گیا ہوں۔
بیوی بولی : لوگ پلٹتے ہیں تو اوپر سے نیچے جاتے ہیں نیچے سے اوپر تو نہیں جاتے۔
پھر شیخ نے مسرت آمیز لہجے میں کہا : نجیہ! اگر دنیا کی ساری عورتیں تمہاری طرح ہو جائیں تو کوئی مرد اپنی بیوی کو کبھی طلاق نہ دے اور گھروں کے سارے مسائل ختم ہو جائیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے سچ فرمایا : جو عورت اپنے شوہر کی بدسلوکی پر صبر کرتی ہے ،اللہ اسے آسیہ بنت مزاحم کے جیسا اَجر دیتا ہے، اے نجیہ! تم اللہ کی اطاعت کے کاموں میں میری بہترین مددگار ہو، اللہ تمہیں میری طرف سے جزائے خیر دے اور کبھی ہمیں جدا نہ کرے۔
اس طرح سنجیدگی غصے پر غالب آ جاتی ہے۔اس پیغام کو نشر کر کے خانگی بیداری میں آپ بھی حصہ لیجیے۔نجیہ کے اندر معاشرتی امور میں جذبات کے صحیح استعمال کا ہنر موجود تھا۔کیا آپ جانتے ہیں؟
ہر عورت کے اندر ایک نجیہ ہوتی ہے۔ہر وہ عورت جو اپنے رب سے مناجات کرے، اس حقیر دنیا کے بجائے جنت کے حصول کے لیے تگ و دو کرے وہ نجیہ ہے۔اللہ ہم سب کو جہنم کی آگ سے نجات دے۔یہ بہت دلچسپ کہانی ہے، اسے شادی شدہ مردوں اور عورتوں کو بھیجیے، اس میں دونوں فریق کے لیے عبرت ہے
(ایک عربی پوسٹ کا اردو ترجمہ)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?