Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

اور زندگی تباہ ہوگئی ! روئیداد

Mir Ajaz
Last updated: April 20, 2023 12:12 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

سائرہ اُلفت۔ کوکرناگ

فہمیدہ Fahmeeda ایک چھوٹے سے گاؤں کی 17 سالہ لڑکی ہے جو ہر وقت خوف زدہ ،سہمی ہوئی ،مایوس لاچار اور بیمار سی لڑکی بن گئی۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ اسکول میں اس کا ذہن اس قدر تیز تھا کہ ہمیشہ اوّل درجہ حاصل کر تی تھی۔ ذہین ،قابل ایکسٹرا آرڈنری طالبعلم تھی۔ جب ہم seniors بیٹھا کرتے تھے تو ہم ضرور اس کو اپنی محفل میں شامل کرتے تھے۔ وہ تو اپنی کلاس کے طالب علموں سے بھی چھوٹی عمر کی تھی لیکن اس کا نقط نظر ،انداز بیان ،عقل و شعور ،عزت و احترام سیرت و صورت ہم سب سے کہیں اعلیٰ تھی۔ ہم سب کو یقین تھا کہ آنے والے وقت میں فہمیدہ کا بہت اثر ہوگا اور وہ ضرور اپنے لیڈرشپ کوالٹی سے معروف و مقبول ہوگی۔ہر کسی اُستاد کی نظر اس پہ ٹکی تھی لیکن!
کس کو اندازہ تھا کہ یہ چمن کبھی ویران ہو گا،اور اس میں پھول نہیں کانٹیں اُگیں گے۔وہ لمحہ مجھے آج بھی یاد ہے،جس وقت ہمارے اسکول میں ہمارا آخری دن تھا اور اس وقت سٹیج پر فہمیدہ کےوہ ’’بول ‘‘جو بااثر تھے اور ہمیں ہمت دے رہے تھے اور ہم میں کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوگیا۔لیکن فہمیدہ کو دیکھ کر میں بہت مایوس ہوئی جبکہ وہ 13 سال اور کچھ مہینوں کی تھی، اس نے 10th کلاس پاس کیا اور 11th جماعت میں داخلہ لیا ۔
رویے کی تبدیلی ( behaviour changes)کی وجہ سے اس کے گھر والوں نے یہ سمجھا کہ شاید نفسیاتی مریض ہے اور پھر اس کو نفسیاتی ڈاکٹر کے پاس لے گئے ۔صرف اور صرف اپنے کاروبار کے لئے ڈاکٹر نے بھی یہ کہا کہ اس کو(ocd) ہے اس لئے تواتر کے ساتھ ہر ہفتے یہ دوائی (durgs )لینی پڑے گی ۔جس کی اُسے ضرورت ہی نہ تھی۔ اور نہ اس بیماری کی کوئی صورت اُس میں پائی جاتی تھی۔شروعات میں جب فہمیدہ نے یہ دوائی استعمال کرنا شروع کی، تو اس کے ساتھ کچھ عجیب چیزیں ہونے لگیں ۔ اس کے دل کی بر قراری بڑھتی رہی ،اور پھراُسے سانس لینے میں بھی تکلیف ہونے لگی ،جس کے باعث وہ چیختی اور چِلاتی بھی تھی اور پھر اپنی حالت پر زور زور سے روتی رہتی تھی۔ اُس وقت اُس کا جسم اس قدر گرم ہوجاتا کہ اپنے کپڑے تک نکال پھینگ کر دوڑتی ہوئی اندھیرے کمرے میں چلی جاتی تھی ۔ کچھ وقت کے بعد ہی اس کا جسم اتنا ٹھنڈا پڑتا تھاجیسے وہ برف میں ہوتی تھی۔ میں اُس کی چچازاد بہن بھی تھیں اور جب اس کی یہ حالت ہوئی اس کے دوسرے دن ہی ہم اسے ڈاکٹر صاحب کے پاس لے جاتےتھے اور سارا مسئلہ ڈاکٹر کےسامنے رکھتے تھے۔ ڈاکٹر صاحب مخاطب ہو کر یہی بولتے کہ یہی اس کی اندر کی بیماری ہیں ،جو اس دوائی کی وجہ سے باہر آ رہی ہے۔ڈاکٹر نے یہ مشورہ دیا کہ یہ دوائی تب تک اس کو کھانی ہے، جب تک کہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہوجاتی ۔اس طرح فہمیدہ کی تعلیم رُک گی ۔دوائی کا اس قدر اثر ہوتا کہ وہ دن و رات سویا کرتی تھی اور کسی چیز کی طرف متوجہ نہیں ہوتی تھی۔ اس دوران تعلیم حاصل کرنے کے لئے میں دوسرے سیٹ میں گئی اور تین سال کے بعد جب میں گھر آئیں تو فہمیدہ کوفہمیدہ نہیں پایا ۔ وہ تن سے تو اتنی کمزور ہوہی چکی تھی کہ ہڈیاں تک نظر آتیںاور اُس کا مَن نہ معلوم کہاں کھو گیا تھا۔گویا وہ ایک زندہ لاش رہ گئی تھی ! فہمیدہ کے متعلق جو خواب ہم نے دیکھے تھے، وہ سب چور چور ہو گئے۔اس کی یاداشت اس قدر کھو گئی تھی کہ وہ مجھے کافی دیر تک پہچان نہ سکی ۔چار سال سے وہ دوائی لے رہی ہے اور اگر اب اُسے وقت پر وہ دوائی نہ ملےتو جیسے وہ پاگل ہو جاتی ہے۔میرے دل میں جو شک تھا،اُسے یقین میں بدلنے کے لئے میں مریض بن کے اُس ڈاکٹر کے کلینک پر گئی ،تو میری چند باتیں،جیسے کہ مجھے زیادہ خیالات آتے ہیں،میں کسی ایک بات پر زیادہ غور و فکر کرتی رہتی ہوں۔ سُن کر ڈاکٹر نے مجھے بھی نفسیاتی مریض قرار دیا ۔لیکن میں جانتی تھی کہ یہ ڈاکٹرمحض پیسے کی خاطراور اپنے کاروبار کے مفاد کے لئے کتنا گر سکتا ہے۔ میں وہاں سے نکل آئی اور میری آنکھیں نم تھی کیونکہ میں نے ایک ایسی عورت کو دیکھا جو بالکل پاگل ہو چکی تھی ۔میں نے اُس کی بہن سے پوچھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ اس کو پندرہ سال ہوئے دوائی لیتے ہوئے! لیکن دن بہ دن یہ اپنا ہوش کھوتی جا رہی ہے۔ جب میں نے پوچھا کہ 15 سال سے یہ ایسی ہی ہے ؟اُس نے کہا، نہیں! جب یہاں آئی تھی تب تو یہ اپنے ہوش و حواس میں تھی۔اب مجھے یقین ہونے لگا کہ یہ ڈاکٹر اپنے کاروبار کے لیے لوگوں کو نفسیاتی مریض بناتے ہیں محض صرف کچھ پیسوں کے لیے اپنا ایمان بیچ کھاتے ہیں اور معصوم مریضوں کو نشہ آورادویات کھلا کھلا کر اُنہیں منشیات کا عادی بناکر اُن کی زندگیوں سے کھلواڑ کرتے ہیں۔
غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کیا اس معاملے صر ف ڈاکٹر ہی ذمہ دار ہیں یا والدین اور سر پرست بھی۔ میری تمام لوگوں ،خصوصاًوالدین سے التجا ہے کہ اگر خدا نخواستہ اُن کے بچوں میں ذہنی تنائو کی کوئی علامت نظر آئے،یا اُن کے رویوں میں نمایاں تبدلی پائیں تو وہ ایسے ڈاکٹروں کی ہوس کا شکار نہ ہوجائیںکہ اُن کے بچوں کی پوری زندگی تباہ ہوجائے۔والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گذاریں،اُن کی رویوں کو سمجھیں،اُن کی شرارتوں کو برداشت کریں۔چھوٹی چھوٹی باتوں یا کچھ غلط حرکتوں پر فوراً نفسیاتی ڈاکٹروں کے پاس نہ لے جائیں،ورنہ آپ کے بچے دوائی کے نام پر منشیات کے عادی بن کر تباہ ہوجائیں گے۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عید کے دن تھنہ منڈی میں صفِ ماتم | المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق،1زخمی
پیر پنچال
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
ڈوڈہ کے منو گندوہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ،بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ
خطہ چناب
سانبہ میں زنگ آلود ماٹر شل بر آمد | بم ڈسپوزل سکارڈ نے ناکارہ بنایا
جموں

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?