اودہمپور//ضلع اودہمپور کے ڈمنوٹ ۔پنچیری سڑک پر ایک بس حادثہ میں 36مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق بس اودہمپور سے کھور گلی کی طرف جا رہی تھی لیکن ڈمنوٹ ۔پنچیری سڑکپر گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں 36افراد زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی پبلک ہیلتھ سینٹر پنچیری میں علاج کیلئے بھرتی کیا گیا ۔زخمیوں میں 6افراد کو مزید علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع ہسپتال اودہمپور منتقل کیا ۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔