عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اودھم پور پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اودھم پور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ممنوعہ منشیات کی فروخت اور تقسیم میں بار بار ملوث ہونے پر مقدمہ درج کیا۔
مذکورہ منشیات فروش کی شناخت اجے دیو سنگھ ولد بلبیر سنگھ ساکن وارڈ نمبر 11، شیو نگر اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزم پرامن ماحول کے لیے خطرہ تھا جو اکثر علاقے کے نوجوانوں کو نشے کی لت میں پھنسانے کرنے کی کوشش کرتا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہ مذکورہ منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ ضلع اودھم پور کے مقامی لوگوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھا۔
اودھم پور میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج:پولیس
