گاندربل //وسطیٰ ضلع گاندربل میں 22 فروری کے روز انہدامی کارروائی کے دوران مسماری ٹیم کو روکنے کے دوران خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرنے والا ہرن گاندربل کا نوجوان عامر حمید شاہ 11 روز تک میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں زیر علاج رہنے کے بعد ہفتہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا.
عامر حمید شاہ کی موت کی خبر سن کر پورا علاقہ دم بخود ہوکر رہ گیا.