Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

انہدامی کارروائی مخصوص طبقہ کیخلاف ہی کیوں ؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 16, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 جموں شہر اور مضافاتی علاقوں میں محکمہ جنگلات ، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کی طرف سے غیر قانونی تجاوزات کے نام پر چلائی جارہی مہم جاری ہے اورگزشتہ دنوں شہر کے مضافاتی علاقے لکڑ منڈی میں گوجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے کنبوں کے رہائشی مکان منہدم کردیئے گئے جس کے خلاف طبقہ متاثرہ لوگوں نے احتجاج بھی کیا ۔محکمہ جنگلات کی طرف سے انجام دی گئی اس کارروائی میں کئی کولہے منہدم کردیئے گئے جس کی وجہ سے متعدد کنبے بے گھرہوگئے ہیں۔ اس انہدامی کارروائی کے خلاف متاثرہ کنبوں نے اہل و عیال اور مال مویشی سمیت وزیر برائے جنگلات کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا اور یہ الزام عائد کیاکہ ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنایاجارہے ۔ متاثرہ کنبوں کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اس جگہ پر پچھلے 70برس سےمقیم ہیں اور انہیں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بے دخل کیاجارہاہے۔ناجائز تجاوزات کے خلاف انہدائی کارروائی کاجموں میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس طرح کی کئی کارروائیاں انجام دی گئیں اور خاص بات یہ ہے کہ ان کارروائیوں میں تیزی اس وقت آئی جب2014کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جموںصوبہ سے 25نشستیں حاصل کرنے کے بعد پی ڈی پی کے ساتھ اتحادی حکومت قائم کی ۔ناجائز قبضوں اور تجاوزات کو ہٹانے پر کس کو اعتراض ہوسکتا ہے، لیکن یہ مہم ایک مخصوص فرقہ کے خلاف چلائی جارہی ہے جسکی شروعات موجودہ مخلوط سرکار میں ایسے لوگوں کے شامل ہونے سے ہوئی جو عمومی طور پر فرقہ پرستی کے داعی رہے ہیں اور اب  تو اس طرح کی کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دی جارہی ہیں اور تشویشناک بات یہ ہے کہ ہر ایک کارروائی میں نشانہ مخصوص طبقہ یا مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی بنتے ہیں اور قاسم نگر اور دیگر جگہوں پر غیر قانونی طور پربسائی گئی بستیوں تک کسی کی نظر نہیں جاتی اور نہ ہی ان غیر ریاستی افراد کو یہاںسے بے دخل کیاجاتاہے جنہوںنے قانون اورآئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے مکانات تعمیر کرلئے ہیں لیکن اسی ریاست کے شہریوں کو بے دخل کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائی جاتی ۔جانی پور ، سدھرا ، سنجواں ، بٹھنڈی جیسے علاقوں کو نہ صر ف للچائی ہوئی نظروں سے دیکھاجارہاہے بلکہ ان علاقوں میںحالیہ عرصہ میں کئی کارروائیاں بھی انجام دے کر لوگوں کو بے گھر کیاگیاہے ۔کئی علاقوں میں تعمیرات پر ہی پابندی عائد کردی گئی ہے ،جس سے زمینیں خریدنے والوں کو نقصان کاسامناہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں شہرجہاں تشدد زدہ علاقوں سے آئے ہوئے غیر ملکیوں کامسکن بناہے وہیں90کی دہائی میں اور اس کے بعد کے حالات کی وجہ سے بڑی تعدا د میں ریاست کےمختلف علاقوں کے لوگ بھی اس خطہ میں منتقل ہوگئے اور انہوں نے  زمینیں خرید کر چھوٹے چھوٹے مکانات تعمیر کئے مگر اب اس جائیداد کو تباہ کرکے انہیں بے دخل کیاجارہاہے ۔ پہلے تو اس طرح کی کسی بھی کارروائی سے اجتناب کیاجاناچاہئےتھا جس کے نتیجہ میں لوگ اجڑنے پر مجبور ہوں اور اگر حقیقی معنوں میں ناجائز تجاوزات مخالف کارروائی کی جانی ہے تو اس کا آغاز قاسم نگر اور اسی طرح سے آباد کی گئی منظم بستیوں سے ہوناچاہئے اور پھر بغیرمذہب و ملت سبھی کو نشانہ بنایاجائے ۔ لیکن ایسا نہیں کیا جار ہا ہے بلکہ اس مخصوص فرقہ کو نشانہ بنا کر اس سیاست کو آگے بڑھایا جار ہا ہے، جو ریاست کے اندر انتشار کا سبب بن سکتی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر
انتظامی نا اہلی کی صورت میں بی جے پی منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائے گی:اشوک کول
تازہ ترین
صرف چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آن لائن کلاسز مقررہ اوقات میں ہوں گی:محکمہ تعلیم
تازہ ترین
پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?