Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

انگور کی کم اخراجات پر کاشت اور دیکھ بھال پودے کی پیداواری زندگی 30سے35سال

Mir Ajaz
Last updated: April 3, 2024 2:37 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE
ڈاکٹر مدثر یٰسین
انگور ایک ایسا پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے اور یہ بادشاہوں کاپھل بھی کہلاتا ہے ۔انگور تقریباً دنیا کے ہر ملک میں کاشت کیا جاتا ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ انگور چین ، امریکہ ، اٹلی اور فرانس میں پیدا ہوتا ہے اور اس کی پیداوار 70ہزار ملین ٹن ہے ۔ 8ہزار سال پہلے تجارتی پیمانے پر جس علاقے میں باقاعدہ طور پر انگور کی کاشت کی گئی تھی ،اس کو اب مڈل ایسٹ کہتے ہیں ۔ روز مرہ زندگی میں انگور کا بہت عمل دخل ہے۔ اس سے مختلف اقسام کے جوسز اور جیلیز وغیرہ بنائی جاتی ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ مختلف بیماریوں مثلاً کینسر ، دل کے امراض ، آنکھوں اور شوگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو استعمال کروانے سے خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے ۔انگور کو باقی دوسرے پھلوں کے مقابلے میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس پودے کی اوسط پیداواری زندگی 30سے35سال ہے اور اس کی کاشت پر آنے والے اخراجات بھی کم ہیں ۔ ایک عام سی بات جو دیکھنے میں آئی ہے کہ کاشتکارانگوروں کا رنگ تبدیل ہوتے ہی اس کو پودے سے کاٹنا شروع کر دیتے ہیں۔ جبکہ سائنسی لحاظ سے انگور میں جب (soluble solid concentration/ titratalle acidity) کی مقدار 14سے 17.5فیصد تک ہو تو یہ قابل برداشت حالت میں آچکا ہوتا ہے۔ اصل میں کاشتکار بھائیوں کو انگور کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے میں معلومات کی کمی اور فنی تربیت کے فقدان کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے وہ پودے سے قبل از برداشت ہی پھل توڑنا شروع کر دیتے ہیں اوراس طرح مارکیٹ میں پھل کی مطلوبہ قیمت حاصل نہیں کر پاتے ۔ چونکہ انگور کا پھل پودے پر ہی پکتا ہے تو اس کو توڑنے سے اور منڈی لے جاتے وقت اگر چند ضروری احتیاتی تدابیر کو مد نظر رکھا جائے تو پھل کا ضیاع کم ہو گا ۔ منڈی میں بھائو بھی اچھا مل جائے گا جب انگور کا پھل قابل برداشت حالت میں آنا شروع ہوتا ہے تو اس میں شوگر (مٹھاس )کی مقدار بڑھنا شروع ہو جاتی ہے اور اس وقت دانے کے سائز میں ہفتہ وار 5فیصد اضافہ ہو نا شرو ع ہو جاتا ہے ۔
1۔ پھل کی کٹائی کرنے سے کچھ روز قبل آبپاشی کا عمل بند کر دینا چاہیے ۔
2۔ کٹائی کرنے سے قبل پھل کے رنگ کو اچھی طرح سے جانچ لینا چاہیے اور صرف پکے ہوئے پھل کو کاٹیں ۔
3۔ بارش ہونے کی صورت میں پھل کی کٹائی کم از کم تین دن کے وقفے سے کرنی چاہیے ۔
4۔انگور کا پھل پودے پر ہی پکتا ہے، اس لیے اس کی قابل برداشت حالت کا خاص خیال رکھا جائے ۔
5۔پھل کو احتیاط سے کاٹنے کے بعد کمزور داغداد اور بیماری والے دانوں کو گچھے سے کاٹ کر علیحدہ کر لینا چاہیے ۔
6۔پھل کو صبح کے وقت کم درجہ حرارت میں کاٹنا چاہیے اور اس کو کاٹنے کے بعد یا تو پودے کے نیچے ہی فوراً صفائی کر کے پیک کر دینا چاہیے یا پھر کاٹے ہوئے پھل کو سایہ دار جگہ پر لے جا کر اس کی صفائی کر کے پیک کیا جائے ۔
7۔ دوران صفائی بے رنگ گچھے ، چھوٹے سائز کے دانے ، گلے سڑے بیمار اور پھپھوندی والے دانوں کو نکال کر تلف کر دینا چاہیے ۔
8۔ دوران کٹائی درجہ حرارت کا خاص خیال رکھنا چاہیے، کیونکہ 32ڈگری سینٹی گریڈ پر انگور کا پھل ایک گھنٹے بعد خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے جبکہ 4ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک دن تک سلامت رہ سکتا ہے ۔
9۔پھل کو ہمیشہ ہواداراور صاف ستھرے ڈبوں میں پیک کرنا چاہیے ۔اگر اوپر دی گئی چند ضروری گزارشات اور احتیاتی تدابیر کو مد نظر رکھا جائے تو بہت سے نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔
انگور کی پیداواری ٹیکنالوجی اور ہر قسم کی تکنیکی معاونت کیلئے ماہرین زراعت سے مشاورت لازمی ہے۔  ماہرین ہر وقت کسانوں کی مدد کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ کوئی بھی زمیندار ٹیکنیکل مدد کیلئے کسی بھی وقت متعلقہ محکمہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔ انگور کے کاشتکاروں کی تربیت کیلئے مختلف شارٹ کورسز کا بھی آغازکیا جاسکتاہے اور ساتھ ساتھ ان کی ٹریننگ اور مسائل کے حل کیلئے پراجیکٹ بھی لانچ کئے جا سکتے ہیں تاکہ انگور کی کاشت کو بڑھاوا دیا جا سکے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
کالممضامین

“درخواست برائے واپسی ٔ ریاست” جرسِ ہمالہ

June 30, 2025
کالممضامین

! ہمارا جینا اور دکھاوے کے کھیل

June 30, 2025
کالممضامین

مقدس امرناتھ جی یاترا | تاریخ اور بین ا لمذاہب ہم آہنگی کا سفر روحانی سفر

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?