لندن/یو این آئی /انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرثاقب محمود گھٹنے کی انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق28 سالہ ثاقب محمود کو اب گھٹنے کی معمولی سرجری کروانا ہوگی۔ثاقب محمود کی جگہ 24 سالہ اسکاٹ لینڈ نژاد سیمر سکاٹ کری کو پہلی بار انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔