یو این آئی
کرائسٹ چرچ /کپتان ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ اور عادل رشید کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 65 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔ پوری میزبان کیوی ٹیم 237 رنز ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 171رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔انگلینڈ کے فل سالٹ 85 اور کپتان ہیری بروک 78 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ کپتان ہیری بروک کو35 گیندوں پر دھواں دار 78 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز سکور کیے ۔ انگلینڈ کے فل سالٹ 85 اور کپتان ہیری بروک 78 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ٹام بنٹن نے ناقابل شکست 29 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے دو جبکہ جیکب ڈفی اور مائیکل بریسویل نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم 237 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 171رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ٹم سیفرٹ 39،کپتان مچل سینٹنر 36 اور مارک چیپمین 28 رنز بناسکے ۔ انگلینڈ کے عادل رشید نے 4جبکہ لیوک ووڈ،برائیڈن کارس اور لیام ڈاسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یوں انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیوی ٹیم کو 65 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔