ایجنسیز
لندن/لیور پول نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو 3-6 گول سے ہرا دیاجبکہ بورن مائوتھ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیور پول کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔محمد صلاح اور لوئس ڈیاز نے دو، دو جبکہ الیکسس میک ایلسٹر اور ڈومینک سوبوسزلی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ٹوٹنہم ہاٹ پور کی جانب سے جیمز میڈیسن ،ڈیجان کولوسیوسکی اور ڈومینک سولانکے نے ایک ،ایک گول سکور کیا۔ یہ لیورپال کی لیگ میں 12ویں فتح ہے۔اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلے گئے میچ میں بورن مائوتھ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بورن مائوتھ کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔ڈین ہیوجیسن ،جسٹن کلویورٹ اور اینٹوئن سیمینیو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بورن مائوتھ کی لیگ میں آٹھویں فتح ہے اور وہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔