لندن/انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آج مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگا،پہلا میچ فلہم اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ ایپسوچ ٹائون اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان پورٹ مین روڈ، ایپسوچ کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں سائوتھمپٹن اور دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سینٹ میری سٹیڈیم ،سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔چوتھا میچ وولور ہیمپٹن اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائیگاجبکہ 10مئی بروز ہفتہ کا پانچواں اور آخری میچ بورن مائوتھ اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔