گاندربل //ریاستی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل سعید شہنواز حسین بخاری کی تبدیلی پر اس وقت تک روک لگادی گئی ہے جب تک نہ 2 اپریل 2018 کو کنگن میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کو پیش کی جائے۔ سعید شہنواز حسین بخاری کی تبدیلی بطور پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس سرینگر عمل میں لائی گئی تھی، تاہم انکے تبادلے پر انکوائری مکمل ہونے تک روک لگادی گئی ہے۔ واضح رہے 2 اپریل 2018 کو کنگن میں پولیس کی فائرنگ میں گوہر احمد راتھر نامی نوجوان کی موت واقع ہوئی تھی۔