سرینگر// محکمہ انکم ڈیکس کی پالیسی ساز باڈی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے یا نیا PANحاصل کرنے کیلئے یکم جولائی سے آدھار کارڑ کا ہونا لازمی ہے۔اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے صادر فیصلے میں آدھار نہ رکھنے والوں کوجزئی راحت دی گئی ہے ۔سنٹرل بورڑ آف ڈائریکٹ ٹیکسز نے سپریم کورٹ فیصلے کے تین نکات کو ابھارا ہے اور کہاہے کہ یکم جولائی سے آگے ہر کوئی شخص جو آدھار پانے کا اہل ہو کو اپنا آدھار نمبر یا اندراج آئی ڈی نمبر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کیلئے اور PAN حاصل کرنے کیلئے پیش کرنے ہونگے ۔