عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محکمہ انکم ٹیکس نے بدھ کے روز سرینگر کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جن میں ایک مقامی تاجر کی رہائش اور کاروباری ادارے بھی شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ شالیمار میں واقع ایک معروف ہوٹل اور تاجر کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس کے ساتھ ہی برین نشاط میں ان کے شو روم پر ایک اور چھاپہ مارا گیا۔انکم ٹیکس حکام کی ٹیموں نے پولیس کے ساتھ مل کر احاطے کی تلاشی لی اور مالیاتی لین دین سے متعلق دستاویزات کی جانچ کی۔ یہ کارروائیاں دن کے اوائل میں شروع ہوئیں اورسہ پہر شام جاری تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ چھاپے مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی جاری تحقیقات کا حصہ ہیں۔ “متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ہمہامہ علاقے میں بھی ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا۔