اودھمپور/ / انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اودھمپور کی جانب سے انفرادی طور بر وات اور صیح انکم ٹیکس ریٹرن دائر کرنے کے لئے بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ضلع کے ڈی ڈی اوز کے لئے ایک روزہ بیداری کیمپ کم سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔جوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس رینج ۔2جموں ایس ایس نیگی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔سیمنار میں ٹیکس کی بئیس کو وسیع کرنے، شکھشا آپریشن، ٹی ڈی ایس کی کٹوتی اور آپریشن کلئین منی، رشوت خوری سے پاک بھارت، انفرادی ٹیکس ریٹرن دائر کرنے سے متعلق مختلف مدعوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔اس موقعہ پر جوائنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں انکم ٹیکس کے منظر کا جائزہ لیا ،جو کہ محکمہ اکم ٹیکس کے لئے ایک چلینج بنا ہوا ہے کیونکہ لوگ اپنا ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے انکم ٹیکس ریٹرن دائر کرنے کی اہمیت کو اُجا گر کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا ٹیکس دائر رکیں۔انہوں نے تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ افسروں کو پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں میں ٹیکس دائر کرنے کے لئے بیداری پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈی ڈی اوز ایک اہم کردار نبھا سکتے ہیں۔بعدازاں ،تبادلہ خیال کی ایک نشست بھی منعقد کی گئی جس میں ڈی ڈی اوز نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کئی مدعوں کی وضاحت طلب کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس سرکل ایم اے شاہ،۔2جموں ،ٹیکس افسر جموں آئی ایس چاولہ، انکم ٹیکس افسر اودھمپورایم ایل ڈوگرہ و مختلف محکموں کے ڈی ڈی اوز بھی شامل ہوئے۔