عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //سی بی ڈی ٹی نے ٹیکس دہندگان کو راحت دیتے ہوئے سال 2025-26کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی سے بڑھا کر 15 ستمبر کر دی ہے۔ اس کا فائدہ خاص طور پر تنخواہ دار طبقے کو ہوگا، جنہیں اب اپنے گوشوارے داخل کرنے کے لیے اضافی 46 دن میسر ہوں گے۔