نئی دہلی//محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔ پہلے ریٹرن فائل کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی تھی۔یاد رہے کہ انکم ٹیکس محکمہ نے کہا تھا کہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ آگے نہیں بڑھائی جائے گی لیکن ویب سائٹ رکنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔محکمہ نے انکم ٹیکس فائل جمع کرنے کی تاریخ 5 اگست تک بڑھا دی ہے۔محکمہ کے پاس الیکٹرانک طور پر پہلے ہی دو کروڑ سے زیادہ ریٹرن داخل کئے جا چکے ہیں۔ محکمہ نے ٹیکس دہندگان سے وقت پر ریٹرن داخل کرنے کی اپیل کی تھی۔ ای،فائلنگ کی ویب سائٹ پر کچھ مسائل آنے کے بارے میں افسر نے کہا کہ محکمہ کی اس ویب سائٹ پر کوئی بڑی گڑبڑ نہیں دیکھی گئی ہے، صرف کچھ وقت کے لئے اس پر بحالی کے چلتے رکاوٹ دیکھی گئی تھی۔نوکری پیشہ لوگوں کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن بھرتے وقت عام طور پر فارم16، بینک اکاو¿نٹس پر ملنے والا سود اور ٹی ڈی اےس سرٹیفکیٹ کے علاوہ سبھی قسم کی کٹوتی کی تفصیلات اپنے ساتھ رکھنا بے حد ضروری ہے۔