عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE) اور OPPO انڈیا نے ‘جنریشن گرین’ مہم کے تحت کالجوں میں ملک گیر ای ویسٹ بیداری مہم کا آغاز کیا۔۔ نیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی فورم کے چیئرپرسن ڈاکٹر انیل سہسرا بڈھے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اوپو انڈیا کے پبلک افیئرز کے سربراہ راکیش بھاردواج اور دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج کے پرنسپل پروفیسر اجے کمار اروڑہ کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 20 سے زیادہ ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 5000 انٹرنز کو کامیابی کے ساتھ شامل کیا گیا ۔کل رامجس کالج نئی دہلی میں ملک گیر الیکٹرانک ویسٹ بیداری مہم کے ساتھ ‘جنریشن گرین’ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ پہلے مرحلے میںOPPO انڈیا اور AICTE نے ہندوستان کے تمام کالجوں میں انٹرنشپ کی پیشکش کر کے نوجوانوں میں سبز مہارتوں کو فروغ دیا۔ 1,400 سے زیادہ اداروں کے 9,000 سے زیادہ طلباء نے ان انٹرنشپ کے لیے درخواست دی، اور 5,000 کو منتخب کیا گیا۔ یہ طلباء اب پائیدار سرگرمیوں جیسے بیداری کے سیشنز، ای سروے، گرین ڈے کی تقریبات وغیرہ میں مصروف ہیں۔