رانچی/یو این آئی/راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے سپریمو لالو پرساد یادو نے کہا کہ جھارکھنڈ سمیت پورے ملک میں انڈیا اتحاد بہت مضبوط ہے اور اس اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار کے حق میں مہم چلانے کے لیے اتوار کو کوڈرما کے ماراچھو پہنچے۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آر جے ڈی کے امیدوار سبھاش یادو کو ووٹ دینے اور انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی۔لالو پرساد یادو نے اپنے پرانے انداز میں اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ آج صبح ہیلی کاپٹر انہیں دیکھ کر ڈر گیا، اس لیے وہ گاڑی میں سوتے ہوئے سڑک سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد پورے ملک میں مضبوط ہے۔ جھارکھنڈ میں بھی یہ اتحاد کافی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ اس اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے آپ سب کو آر جے ڈی کے امیدوار سبھاش یادو کو بھاری ووٹوں سے جتوانا چاہیے۔
فائر سروسز کی توسیع | تین ریاستوں کیلئے 725کروڑ روپئے منظور
نئی دہلی/یو این آئی/مرکزی حکومت نے چھتیس گڑھ، اڈیسہ اور مغربی بنگال میں فائر سروسز کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کیلئے 725کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں پیر کے روز یہاں اعلی سطحی کمیٹی نے چھتیس گڑھ، اڈیسہ اور مغربی بنگال کیلئے 725.62کروڑ روپے کے تین پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے جس میں ’ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری‘اسکیم ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق، کمیٹی نے چھتیس گڑھ کے لیے 147.76 کروڑ روپے، اڈیشہ کے لیے 201.10 کروڑ روپے اور مغربی بنگال کیلئے376.76کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔