عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشتواڑ نے جاری انٹر ڈسٹرکٹ لیول انڈر 19بوائز کبڈی ٹورنامنٹ اور انٹر ڈویژن یو ٹی لیول ووشو انڈر 17اور انڈر 19بوائز ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کامیابی کے ساتھ مقابلوں کا انعقادانڈور اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں کیا۔اس دن کبڈی اور ووشو دونوں میں اعلیٰ توانائی کے میچ دیکھنے کو ملے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت، نظم و ضبط اور ٹیم کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ پرجوش شرکت نے علاقے کے نوجوانوں میں کھیلوں کے بڑھتے ہوئے کلچر کی عکاسی کی۔اس دن کی خاص بات انعامات کی تقسیم کی تقریب جس میںوشو پلیئرز فاتحین اور رنرز اپ کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازاگیا۔ ضلع پونچھ نے کبڈی – انڈر 19بوائز فائنل جیت کر ضلع رام بن کو ہرا دیا۔