سرینگر//اینڈنس لائٹ کمپنی کے کشمیر میںموجود تمام ڈیلران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کے دوران ایک نئی ٹارچ کو متعارف کیا گیا۔انڈنس لائٹ کے سپر سٹاکسٹ برائے جموں کشمیر سٹار ویلی سولرس کی جانب سے اتوار کو سرینگر میں ایک اہم میٹنگ محمد یونس کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں وادی کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈیلران نے شرکت کی ۔میٹنگ میںتیجاس نامی ایک نئی ٹارچ کوبازار میں متعارف کیا گیا۔ اس موقعے پر محمد یونس نے ٹارچ کے بارے میں بتایا کہ یہ ٹارچ بازار میں پہلی بار آئی ہے اور یہ صارفین کے لئے ہر صورت میں انتہائی مفید ثابت ہوگی۔