جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے سریندر موہن امباردار کے ایک سوال کے جواب میں ایوان میں بتایا کہ لسی پور ہ انڈسٹریل ایسٹیٹ میں 252یونٹ اس وقت کام کر رہے ہیں۔وزیر نے کہا کہ حکومت نے سال 1984ء میں انڈسٹریل ایسٹیٹ کے لئے 6193کنال اراضی مختص کی تھی جس میں سے سیڈکو کے حق میں3675 کنال اراضی فراہم کی گئی۔شوکت حسین گنائی کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ بہت ساری ایسٹیٹ کے لئے مقرر کی گئی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا گیا تھا ۔ڈویژنل کمشنر کشمیر اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ناجائز قبضہ ہٹانے کے اقدامات کریں۔دریں اثنا قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت نے جواب کے مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ وزیر کو ہدایت دی کہ وہ تجاوزات کی تفصیل اور محکمہ کی طرف سے کی گئی کارروائی کے بارے میں ممبر کو مطلع کریں۔سیف الدین بٹ کے ضمنی سوال کے جواب میں وزیر نے کہا ایسٹیٹ کو فراہم کی جانی والی اراضی کو آرمی کی طر ف سے اٹھائے گئے اعتراض کے مد نظر روکا گیا تھا ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ نے اب محکمہ جنگلات کو رجوع کر کے اومپورہ میں ایسٹیٹ کے لئے اراضی کی فراہمی کی درخواست کی ہے ۔