سرینگر//شاداب ہائرسکینڈری اسکول کے اہتمام سے جاری انڈر16انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈی پی ایس بڈگام کی ٹیم نے کشمیر ہارورڈ کی ٹیم کو شکست دیدی۔ڈی پی ایس بڈگام نے پہلے کھیلتے ہوئے20اوئورز میں 178رن اسکور کئے جبکہ کشمیر ہارورڈ کی ٹیم نے مقررہ اوئورزمیں 175رن اسکورکئے۔ڈی پی ایس بڈگام کے عاقب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرے سیمی فائنل میں سینکٹورم اسکول نے نیو کانونٹ کو54رنوں سے ہرایا۔سینکٹورم اسکول کے ثاقب کو 77رن اور2وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔فائنل میں ڈی پی ایس بڈگام کا مقابلہ اب سینکٹورم اسکول سے ہوگا۔