سرینگر//کشمیر کے کرکٹ سٹار پرویز رسول نے کل ٹی آر سی گراونڈ میں کشمیر ہاروارڈ انڈر16انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کہا کہ اس مقابلے میںوادی کے 16سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی تقریب میں کشمیر ہاروارڈ ،گرین ویلی ،آر پی سکول ،ڈی پی ایس سرینگر ،لٹل اینگلز سکول ،لاریئسن وودھیا بھون ،نیو کانونٹ ،ڈی پی ایس بڈگام ،وژن سکول بڈگام ۔سپرنگس بڈس بڈگام ،ٹینڈل بسکو،برن ہال،خانمز ایجوکیشنل انٹی چیوٹ ،ایس پی سکول اور سٹیٹ کرکٹ ایکڈمی ٹیمیں موجود تھیں ۔کرکٹ سٹار پرویز رسول جو کہ سپورٹس کونسل کے ٹیکنکل صلاح کار بھی ہیں ،نے ڈائریکٹر سٹیٹ کرکٹ ایکڈمی مبشر حسن اور سپورٹس آفیسر نظہت آرا ،کرکٹ کوچ عابد بنی اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔