فیاض بخاری
بارہمولہ// یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، ضلع بارہمولہ نے انڈور سٹیڈیم خواجہ باغ، بارہمولہ میں انڈر 14 اور انڈر 17 لڑکوں کے لیے انٹر زونل ضلعی سطح کا کبڈی مقابلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ایونٹ میں مختلف زونز سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے اور اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔انڈر 14 کیٹیگری میں فائنل مقابلہ زون سوپور اور زون ڈانگر پورہ کے درمیان ہوا جس میں زون سوپور نے شاندار کارکردگی کے ساتھ فتح حاصل کی۔انڈر 17 زمرہ میں، زون ڈانگر پورہ نے زون سوپور کا مقابلہ کیا اور شاندار حوصلہ اور عزم کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کیٹگریز کے فاتحین اور رنرز اپ کو تعریفی اسناد اور ٹرافیوں سے نوازاگیا۔کبڈی ایکشن انڈر 19 لڑکوں کے مقابلے کے ساتھ منگل کو بھی جاری رہے گا۔