یو این آئی
جمشید پور// انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں موہن بگان سپر جائنٹ (ایم بی ایس جی) نے جمشید پور ایف سی کے خلاف 3-2 سے جیت درج کی ہے۔جے آر ڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس میں بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں ایم بی ایس جی نے نو ماہ سے زائد عرصے میں ایک میچ میں ایک گول کھانے کے بعد اپنی پہلی آئی ایس ایل جیت حاصل کی۔ اس سے پہلے گزشتہ سیزن میں، انہوں نے کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے خلاف 2-1سے کامیابی حاصل کی تھی۔ایم بی ایس جی اب اپنے اگلے میچ میں 2 دسمبر کو آئی ایس ایل میں حیدرآباد ایف سی کا مقابلہ کرے گی۔ جبکہ جمشید پور ایف سی کا مقابلہ ایف سی گوا سے 27 نومبر کو فاتوردہ اسٹیڈیم میں ہوگا۔