اونتی پورہ// ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے اہتمام سے منعقدہ انٹر ڈیپارٹمنٹل ایمپلائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2020 اختتام پذیر ہوا۔ فائنل میچ پروفیسر اے ایچ مون ڈین اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی اور ظہور احمد لیب اسسٹنٹ ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کے مابین کھیلا گیا۔ میچ سنسنی خیز اور دلچسپ تھا جو ظہور احمدنے 3: 1 سیٹ سے جیت لیا۔ اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر مشتاق اے صدیقی مہمان خصوصی اور رجسٹرارپروفیسر نصیر اقبال مہمان ذی وقار تھے۔ اختتامی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر صدیقی نے یونیورسٹی ملازمین کے لئے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے ڈائریکٹوریٹ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کی کوششوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں کوویڈ 19 جیسے مشکل وقت کے دوران ملازمین کی نفسیاتی مشکلات کامقابلہ کرنے کیلئے ثابت ہوسکتی ہے۔