پیر اور منگل کی درمیانی نصف شب کو احتیاطی طور پر پوری ریاست میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئیں۔ سرکاری ذراعءنے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا ہے ، اگر چہ براڈبینڈ سروسز دستیاب رہیں تاہم اس کی سپیڈ بھی کم کر دی گئی تھی۔ امرناتھ یاترا پر ہوئے حملہ کے بعدانتظامیہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سرکار ی ذرائع کے مطابق افواہوں پرقدغن لگانے کے لئے صبح 1:30منٹ پر انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئیں، ان کی بحالی حالات کے ساتھ مشروط ہے ۔