سرینگر//حزب کمانڈر برہان وانی کے جانشین سبزار بٹ کے ساتھی سمیت جھڑپ کے دوران جان بحق ہونے کے بعد جنوب تا شمال شروع ہوئی احتجاجی لہر کے نتیجے میں فورسز و پولیس کی فائرنگ،پیلٹ اور ٹیر گیس و پائوا شلوں کے دہانے کھل جانے سے110مظاہرین اور25پولیس اہلکار زخمی ہوئے،جن میں6کو گولیاں بھی لگیںاور کئی ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دن بھر وادی میں50سے زائد جگہوں پر ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگباری اور شلنگ ہوئی۔اس دوران انٹر نیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ریل سروس بند رہی۔