عظمیٰ نیوز سروس
راجوری //راجوری کے نوجوانوں کیلئے آپریشن سدبھاونا کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں کے سلسلے میں فوج نے اے ایل جی راجوری میں انٹر تحصیل والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ۔اس والی بال ٹور نامنٹ میں درہال، منجاکوٹ، تھنہ منڈی، راجوری، کالاکوٹ،نوشہرہ ،کوٹرنکہ اور بدھل کی کل آٹھ ٹیموں نے شرکت کی ۔اس مقابلے کا مقصد بنیادی سطح پر کھیلوں کے کلچر کو بہتر بنانا اور راجوری کے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنا تھا۔ میگا ایونٹ کا اختتام آسن کلب درہال اور چوہدری کلب کے درمیان دلچسپ فائنل میچ کے ساتھ ہوا جس میں آسن کلب درہال نے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور میڈلز کے ساتھ نقد انعامات سے نوازا گیا۔