عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ//مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) نے محکمہ دستکاری اور ہینڈ لوم کے اشتراک سے پیر کو ٹاؤن ہال کپواڑہ میں ایک روزہ انٹرپرینیور شپ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ آیوشی سودن اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس میں ضلع بھر کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی سی نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ دلچسپی رکھنے والی خواتین کو ساتھ لے کر جائیں تاکہ وہ مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے شرکاء کو آگے آنے اور اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی بھی ترغیب دی۔کیمپ میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔