ٹھیکیدار وںکی تاریخوں میں توسیع کرنے و دوبارہ ٹنڈر نکالنے کی مانگ
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ٹھیکیدار ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں ڈوڈہ ضلع میں انٹرنیٹ سروس بند رہنے سے پیدا مشکلات و ای ٹنڈرنگ متاثر رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ ،دیہی ترقی، پی ایم جی ایس وائی و دیگر سرکاری محکموں نے گذشتہ دنوں مختلف کاموں کے ٹنڈر طلب کئے تھے لیکن تباہ کن بارشوں و رکن اسمبلی ڈوڈہ کی گرفتاری کے بعد ضلع بھر میں معمولات زندگی متاثر ہوئی جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی جس کے نتیجے میں ٹھیکیدار وقت پر ٹنڈر نہیں ڈال سکے۔صدر ٹھیکیدار ایسوسی ایشن بھلیسہ منیر احمد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں ڈوڈہ ضلع میں پہلے تباہ کن بارشوں سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی اور پھر ڈوڈہ کے رکن اسمبلی کی گرفتاری کے بعد ایک ہفتہ تی موبائل انٹرنیٹ بند رہا جس کے نتیجے میں ای ٹنڈرنگ کاکام بھی بری طرح متاثر ہوا۔انہوں نے ضلع و صوبائی انتظامیہ سے پی ایم جی ایس وائی، تعمیرات عامہ ،دیہی ترقی و دیگر محکموں کی جانب سے نکالے گئے ٹنڈرنگ کی تاریخ میں توسیع کرنے اور معیاد پوری پا چکے کاموں کے دوبارہ ٹنڈر نکالنے کی مانگ کی۔ادھر بھدرواہ ،ٹھاٹھری و ڈوڈہ میں بھی ٹھیکداروں نے حکام سے تمام ٹنڈرنگ منسوخ کرکے دوبارہ ٹنڈرنگ نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔