سرینگر//ریاست جموں وکشمیر میںپی اے او نظام کی طرف منتقلی کے دوران متعلقین کو کسی قسم کی ممکنہ تکلیف سے نجات دینے اور بلوں کی یقینی ادائیگیوں کیلئے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جغرافیائی لحاظ سے پسماندہ ،ایسے خطے جہاں انٹرنیٹ سہولیات بہم نہ ہوں یا وہاں مختلف وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سہولیات میں خلل واقع ہوتا ہو،کو 31مار چ2018تک نئے نظام سے مستثنی قرار دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی کہ جو بلیں انتظامی یا تیکنیکی منظوری کیلئے بغیر ادائیگی لوٹائی جارہی ہوں جو متعلقہ ڈی ڈی او کی سرٹفکیٹ کی بنیاد پر ادائیگیوں کیلئے منظور کیا جائے۔واضح رہے کہ وزیراعلی کے پاس اس حوالے سے کئی وفود ملاقی ہوئے تھے اور جلد بازی میں پی اے او نطام کے رواج سے انہیں درپیش مسائل سے نجات کا مطالبہ کیا تھا ۔وزیراعلیٰ کی مداخلت سے ان متعلقین کو راحت ملے گی ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے محکمہ فائنانس کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ دفاتر میں اپنا تعاون رمہیا رکھیں جہاں پی اے او نظام کی عمل آوری میں مسائل درپیش ہوں ۔