سرینگر/انٹرنیشنل اسلامک سکول کی طرف سے پہلگام میں ماسٹرس کپ کا انعقادہوا جس میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ نورالحیاء کو چمپئپ آف چمپئنز ایوارڈ سے نواز کر 2018کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ لڑکیوں نے آیت اہلام کو ’’بیسٹ کیمپر ایوارڑ ‘‘سے نواز گیا۔اس موقعے پر آیت اہلام نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں یہ خطاب حاصل کرکے بہت خوش ہوںاور آئندہ بھی محنت کرکے اپنی عمدہ کارکردگی جاری رکھوں گی۔ اس موقعے پر کامیاب طالب علموں کو میڈل سے بھی نوازا گیا ۔ کل ملا کر 19طالب علموں کوسونے کا میڈل، 13کو چاندی اور 7کو بروز کے میڈل دئے گئے۔ اس مقابلے کو جیتنے والے کھلاڑیوں کو آگے جاکر SQAYورلڈ چمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کرنی ہے۔ اس موقعے پر مذکورہ سکول کی سپورٹس ہیڈ سلما رشید کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔