سرینگر//جموں و کشمیر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے منگلوار کو پہلے حسن و نعت 2017 انٹر سکول مقابلوں کاافتتاح کیا۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ان نعت مقابلوں میں نجی اور سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو نعت پڑھنے کا موقع ملے گا۔ نعت خوانی کا یہ مقابلہ وادی کے تمام اضلاع میں 19جون تک جاری رہے گا جہاں بہترین نعت خواں کا انتخاب ہوگا۔ نعت مقابلوں کا افتتاح سیکریٹری ایجوکیشن فاروق احمد شاہ ، ڈائریکٹر ایجوکیشن جی این ایتو اور صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن جی این وار کے علاوہ دیگر افراد کی موجود گی میں کیاگیا۔ نعت خوانی کے مقابلے میں کی شروعات جے کے پبلک سکول ہمہامہ میں ہوئی جہاں بڈگام کے مختلف سکولوں میں زیر تعلیم بچوں نے حصہ لیا ۔ غلام نبی وار نے کہا کہ بدھوار سے یہ مقابلے تمام اضلاع میں منعقد ہونگے۔