سرینگر/فورسز نے منگل کی صبح ضلع اننت ناگ کے ککرناگ علاقے میں واقع ایک گائوں کا محاصرہ کیا اور وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے صوف شالی علاقے میں واقع کہری پورہ نامی گائوں کو جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد محاصرے میں لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن فوج،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکار مشترکہ طور انجام دے رہے ہیں جنہوں نے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کررکھی ہے۔