اننت ناگ(اسلام آباد)//اننت ناگ سے تعلق رکھنے والیحافظ قرآن نے مبینہ طور پر جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے ۔25سالہ منصور احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنہ فتح پورہ کعبہ مرگ کی تصویر لشکر طیبہ ضلع کمانڈر مسرور آزاد ملک عرف دادا کے ساتھ سماجی رابط گاہوں پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اس سے ایک اے کے47ہاتھوں میں تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔منصور احمد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے حفظ قرآن کے علاوہ بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور آجکل کولگام میں دارلعلوم میں بچوں کو پڑھانے کا کام کرتا تھا ۔منصور نے آٹھ مہینے قبل شادی کی ہے اور دو دن پہلے گھر آیا تھا جس کے بعد لاپتہ ہوگیا ۔والد پیشہ سے گائوں کا نمبردار ہے ۔گھر میںوالدین کے علاوہ تین بھائی و اہلیہ ہے ۔پولیس کے مطابق وہ فوٹو کی جانچ پڑتال میں لگے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکے گھر والوں نے ابھی تک گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی ہے لیکن مذکورہ نوجوان دو دن قبل گھر سے لاپتہ ہوا ہے ۔