سرینگر//وادی کشمیر میں جمعہ کو ایک اور شہری کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میںمہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد286تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ آج جو کورونا مریض از جان ہوگئی وہ ایک خاتون تھی اور اس کا تعلق جنوبی ضلع میں اننت ناگ کے ملک ناگ سے تھا جو کئی امراض میں مبتلاءتھی اور وہ جی ایم سی اننت ناگ میں 22جولائی سے زیر علاج تھی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت تھا اور وہ آج صبح انتقال کرگئی۔
ابھی تک وادی کشمیر میں کورونا کی وجہ سے266جبکہ جموں صوبے میں20اموات ہوئی ہیں۔