اننت ناگ//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کی طرف سے 9دسمبر 2017 کو ایک قومی لوک عدالت کا انعقاد ہورہا ہے۔التوا میں پڑے معاملات ،ایم اے سی ٹی،ازدواجی تنازعات اورپانی کے بل کے معاملات افہام وتفہیم سے نمٹائے جائیں گے۔ایسے تمام عرضی گذار جو کہ اس قومی لوک عدالت میں معاملات اورتنازعات کو حل کرنے کے خواہاں ہیں ،سے کہا گیا ہے کہ وہ 27نومبر2017ء یا اس سے قبل متعلقہ عدالتوں سے درخواستوں کے ساتھ رجوع کریں۔