اننت ناگ//جنوبی ضلع اننت ناگ میں انچی ڈورہ کے نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں چوتھے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی ،جس دوران قصبہ کے بیشتر بازار بند رہے ۔قصبہ میں منگل کومہلوک نوجوان کی یاد میں ہڑتال رہی ،جس دوران لالچوک ،گانجی واڑہ میں پتھرائو کے معمولی واقعات بھی پیش آئے ۔لازبل ،انچی ڈورہ میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ ان علاقوں میں ٹریفک کی نقل وحرکت بھی نہ ہونے کے برابر رہی ۔اس دوران مہلوک نوجوان کے حق میں تعزیتی و دعائیہ مجلس منعقد ہوئی ،جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کرکے مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کے علاوہ اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ۔قابل ذکر ہے 24سالہ روف احمد گنائی15ستمبر کو چوگام قاضی گنڈ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔